ربیع الاؤل رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ

صادق آباد(ویب ڈیسک)ربیع الاؤل رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس ماہ میں ہمارے پیارے نبی اکرم ﷺ دنیا میں تشریف لائے جس کے بعد جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور ہر طرف نور ہی نور پھیل گیا ‘ہمیں چاہیے کہ اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ محافل کا انعقاد کیاجائے آپ ﷺ کو رحمت العاللمین بنا کردنیا میں بھیجا گیا ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مخدوم اویس علی چشتی نے گزشتہ روز روشن بھیٹ میں جام رفاقت کے ڈیرہ پرمنعقدہ میلاد مصطفی ﷺکے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم مصطفی محمود‘ سردار حبیب الرحمن گوپانگ‘ اظہر ایوب واسہ‘ سردار وسیم نواز ورند‘ جام شہر یار بھیٹ‘چوہدری شہزاد عادل باجوہ‘ اقبال ملنگی سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ، تقریب کی صدارت مخدوم فیض رسول نے کی جبکہ نظامت کے فرائض چےئرمین یونین کونسل روشن بھیٹ محمد امجد جام نے سر انجام دئیے ۔ محمد افضل ناصر چشتی‘ غلام رسول نوید و دیگر نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے ،آخر میں ملک پاکستان کی ترقی، خوشحالی ، امن اور سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

Facebook Comments