سردار اظہر لغاری کے چےئرمین ضلع کونسل رحیم یارخان بننے سے ضلع بھر میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی

صادق آباد(ویب نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنماؤں شاہد محمود دشتی بلوچ اورمحمد جمیل دشتی نے کہا ہے کہ سردار اظہر لغاری کے چےئرمین ضلع کونسل رحیم یارخان بننے سے ضلع بھر میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور ضلع ترقی ،خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا عوام کو سیوریج، سٹرکیں، بجلی ، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات دہلیز پر مہیا ہوں گی موصوف خدمت کے جذبہ سے سرشار عوامی لیڈر ہیں انھوں نے کہاکہ عوام نے ن لیگ پر اعتماد کا اظہار کر کے امیدواروں کو کامیاب کروایا ہے موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے ایم این اے سردار ارشد لغاری نے بھی حکومت سے اربوں روپے کے فنڈز حاصل کر کے علاقہ میں ترقیاتی کام مکمل کروائے ہیں دور دراز علاقوں میں بجلی کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے جس سے حلقہ این اے 197کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔

Facebook Comments