پاکستان سنی تحریک ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے اپنی عملی جدوجہد جاری رکھے گی

صادق آباد (ویب ڈیسک) پاکستان سنی تحریک ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے اپنی عملی جدوجہد جاری رکھے گی پاکستان میں اس وقت تک دہشتگردی، بے روزگاری، لا قانونیت اوربحران ختم نہیں ہو سکتے جب تک پاکستان میں نظام مصطفی کا نفاذ عملی طور پر نافذ نہیں کر لیا جاتا ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے تحصیل صدر قاری محمد ارشد سعیدی نے پاکستان سنی تحریک یونٹ 193/P میں حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے نو منتخب یونٹ عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ پاکستان سنی تحریک کے نوجوان پاکستان سنی تحریک کے پلیٹ فارم سے عوام کی رہنمائی کرتے رہیں گے حضور ﷺ کی سیرت طیبہ پر ہم سب کو عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے حلف اٹھانے والوں میں یونٹ صدر محمد سعید، نائب صدر محمد ثاقب معاویہ، جنرل سیکریٹری محمد اکبرعلی، فنانس سیکریٹری محمد نواز غلام رسول شامل تھے حلف برداری تقریب میں علامہ قاری سعید احمد فیضی، قاری محمد طاہر سعیدی، محمد احمد قادری بھی موجود تھے۔

Facebook Comments