ضلع رحیم یارخان کی تعمیر وترقی اور عوامی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے تبادلہ خیال کیا

صادق آ باد(ویب ڈیسک)چوہدری بشارت علی چیمہ چک نمبر158پی کے جنرل کونسلر چوہدری محمد حسین واہلہ وائس چیئرمین یونین کونسل 160پی عصمت گوندل ،چوہدری محمد سلمان رندھاوا،چوہدری ارشدعلی رندھاوا ،چوہدری رحمت علی باجوہ ،میاں سعید احمد آرائیں ،رشید احمد امبر سریا،مشتاق احمد چغتہ ،محمد شریف امبر سریا ،محمد رفیق سندھو جٹ،رشید احمد سندھو،چوہدری اسد بھنڈر،چوہدری الیاس احمد تتلا،اشفاق چغتہ ،ذوالفقار علی پنوار،رحمت الہی رندھاوا اور محمد افضل لاہوریہ کی قیادت میں ضلع کونسل رحیم یارخان پہنچ گیا چیئرمین سردار اظہر خان لغاری کو مبارکباد پیش کی اور ضلع رحیم یارخان کی تعمیر وترقی اور عوامی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے تبادلہ خیال کیا سردار اظہر خان لغاری نے چک نمبر160پی سے آئے ہوئے تمام وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ یونین کونسل 160پی کے عوام کی پسماندگی کاخاتمہ میری اولین ترجیح ہے عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاؤں گا اس موقع پر جنرل کو نسلر بشارت علی چیمہ نے چیئرمین ضلع کونسل سردار اظہر خان لغاری کو پھولوں کے مالہ پہنائی ۔

Facebook Comments