چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی کرنیو الے جج کیخلاف جوڈیشنل انکوائری کی جائے

صادق آباد(ویب ڈیسک)چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی کرنیو الے جج کیخلاف جوڈیشنل انکوائری کی جائے طیبہ کیس معصوم بچوں کیساتھ بہت بڑا ظلم ہے انسانی حقوق کی پامالی کی گئی ہے قانون کا نفاذ کرنیوالے ججز اگر خود ہی چائلڈ لیبر کی ورزی کریں گے تو پورا معاشرہ تباہ ہو جائیگا ان خیالات کا اظہار مزدور رہنما عباس تاج نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘انھوں نے کہاکہ طیبہ تشدد کیس سے پہلے معصوم طیبہ کو اپنے گھر میں ملازم رکھنے والے جج نے خود چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی کی ہے چائلڈ لیبر قوانین کے مطابق کسی بھی کم عمر بچوں کو ملازمت پر رکھا نہیں جاسکتا ہے جبکہ معصوم طیبہ کی عمر دس سے بارہ سال ہے قانون کے رکھوالے اگر خود ہی قانون کی خلاف ورزی کرینگے تو معاشرت کے دیگر افراد قانون کو توڑنا اپنی ذمہ داری سمجھ لیں گے انھوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Facebook Comments