حکمرانوں کی کرپشن اور پانامہ کیس کا پیچھا کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،ملک مبارک علی راٹھور

صادق آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف لیبرونگ سٹی کے صدر ملک مبارک علی راٹھور نے کہاکہ حکمرانوں کی کرپشن اور پانامہ کیس کا پیچھا کسی صورت نہیں چھوڑیں گے حکمرانوں کو آف شور کمپنیوں اور برطانیہ کے فلیٹس کا حساب دینا ہی ہوگا، قائد عمران خان خان نے جو بھی اعلان کیا اُس پر لبیک کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے ہاؤس آف دی فلور میں دیئے گئے بیان کے بارے میں اُن کے وکیل کے سپریم کورٹ میں دلائل کہ وہ ایک سیاسی تقریر تھی کے بعد اُن کی کسی بات پر بھی یقین کرنا ممکن نہیں رہا ملک میں ریکارڈ ترقی اور بجلی گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے بھی اُن کے سیاسی بیان ہی ہیں وزیراعظم بار ہا دفعہ کہہ چکے ہیں کہ لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے لیکن لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جوں کا توں ہے حکمرانوں کو سوائے جھوٹ کے اور کچھ نہیں سوجھتاحکمران جماعت کو عوام سے کچھ لینا دینا نہیں اُن کی تمام تر توجہ اپنی آنے والی نسلوں کو سنوارنے پر مرکوز ہے حکمران جھوٹ اور ‘‘ڈنگ ٹپاؤ‘‘پالیسی پر عمل پیرا ہیں ان کے پاس ملک و قوم کی فلاح کا کوئی ایجنڈا نہیں حکومت اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل اپنی کرپشن چھپانے کے لئے استعمال کر رہی ہے سارے وزیر اور حکومتی مشینری وزیراعظم کے خاندان کی لوٹ مار کا تحفظ میں لگی ہوئی ہے جب کہ ملک کا ہر گزرنے والے دن کے ساتھ بیڑہ غرق ہو رہا ہے۔

Facebook Comments