گوشت مارکیٹ میں ناجائز قابضین کیخلاف کریک ڈاؤن آپریشن کیا

صادق آباد(ویب ڈیسک)لینڈ انسپکٹر میونسپل کمیٹی صادق آباد رانا محمد زاہد نے چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری محمد شفیق پپا کی ہدایات پر گوشت مارکیٹ میں ناجائز قابضین کیخلاف کریک ڈاؤن آپریشن کیا اس موقع پر رانا زاہد نے کہا کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری محمد شفیق پپا کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری اراضی پر قابضین سے جگہ وار گزارکروار رہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد شہر کو ناجائز تجاوزات سے پاک صاف کرکے ہی دم لیں گے اس سے قبل انڈر پاس کے اوپر والی 9مرلہ کی جگہ جوکہ گذشتہ 40سال سے طارق نامی شخص کے پاس تھیں اس کو وارگزار کروایا اس کے علاوہ قذافی بازار،ریلوئے پھاٹک ،اور جمالدین والی روڈ پر واقع ٹانگہ اسٹینڈ پر قابضین سے بھی مذموکورہ سرکاری ملکیت کو بھی وارگزار کروایا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ عوام اور شہریوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ قانونی اور اخلاقیات کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے سرکاری اراضی پر قابض ہونے کی بجائے قانونی طور پر میونسپل کمیٹی کے افسران بالا سے باقاعدہ طور پر منظور لیکر اپنے بال بچوں کیلئے کاروبار کریں انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی صادق آباد کے چیئرمین چوہدری محمد شفیق پپا جس انداز میں ناجائز تجاوزات اور دیگر مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں وہ ان کی طرف سے احسن اقدام ہے انہوں نے کہاکہ سابق ادور میں تحصیل کونسل ہواکرتی تھیں جس کا تمام ریونیوکوٹ سبزل سے چوک بہادرپور تک وصول کرکے تحصیل کونسل کو فراہم کیا جاتا تھا اب جبکہ میونسپل کمیٹی کا قیام عمل میں آچکا ہے اس سلسلہ میں لوگوں کو ذاتی طور پر خود کرایہ جات کی ادائیگی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

Facebook Comments