بار ایسوسی ایشن صادق آباد کی طرف سے سالانہ عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

صادق آباد(ویب ڈیسک)بار ایسوسی ایشن صادق آباد کی طرف سے سالانہ عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ‘ تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج چوہدری محمد انوار الحق ‘ ایڈیشنل سیشن جج اختر حسین کلیار‘ سول جج درجہ اول محمد سلطان ٹیپو‘ سول جج درجہ اول میاں محمد احمد‘ سول جج محمد عادل ریاض سمیت صدر بار ایسوسی ایشن رانا انور زبیر‘ جنرل سیکرٹری حافظ شکیل اکرم ‘سابق صدر ہائی کورٹ بار سردار محمد اسلم خان دھکڑ‘ سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار میاں خالد بن سعید‘ چوہدری محمد حنیف‘ حفیظ الرحمن حفیظ‘ حافظ عبدالستار‘ عبدالمجید رحمانی‘ چوہدری اکرام الحق‘میاں محمد ارشد‘ محمد اکرم دھکڑ‘ چوہدری علی احمد‘ شبیر احمد خالطی‘ جام فخر الدین لاڑ‘سعید ثاقب‘ ملک عبدالرؤف سولنگی‘ اصغر علی چوہدری‘ خالق ارشد‘ حسن رضا چوہدری‘ملک عاشق محمد‘ رشید افضال چیمہ‘ سیدمختار الحسن گل ‘ نعمان اقبال ‘ محمد طالب بھٹی سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار ایسوسی ایشن رانا انور زبیر اور جنرل سیکرٹری حافظ شکیل اکرم نے کہاکہ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد سے بار اور بینچ کا باہمی رابطہ ہوتا ہے اورانصاف کی فراہمی سہل ہو جاتی ہے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام گروپوں کے وکلاء کی شرکت بار کے متحد ہونے کاثبوت ہے انھوں نے سالانہ تقریب میں شرکت کرنے پر جج صاحبان اور وکلاء کا شکریہ ادا کیا ‘ آخر میں تمام مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔

Facebook Comments