کسی بھی ممبر کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جائے گا

صادق آباد (ویب ڈیسک) تمام ممبران بار ایسوسی ایشن نے ہمیں کامیاب کرواکر جس اعتماد اور محبت کا اظہار کیا ہے ہم انشاء اللہ اس پر پورا اتریں گے اور تمام ممبران بار ایسوسی ایشن کو ساتھ لے کر چلیں گے ان خیالات کا اظہار بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر رئیس شبیر احمد خالطی ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری جام فخرالدین لاڑ نے بار ایسوسی ایشن کے ممبران کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کسی بھی ممبر کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جائے گا تمام ممبران کی مشاورت سے بار ایسوسی ایشن کو مزید فعال اور مضبوط بنائیں گے بار اور بینچ کے درمیان بہترین تعلقات قائم کریں گے وکلاء کے چیمبرز کیلئے سب مل کر کوشش کریں گے چٹھہ اتحاد گروپ کے پلیٹ فارم سے جو ہمیں عزت دی گئی ہے ہم اسے کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے قانون کی بالادستی کو قائم کرنے کیلئے تمام وکلاء بھرپور کوششیں کریں گے تقریب میں نو منتخب نائب صدر محمد طالب بھٹی ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکریٹری انوارالرحمن پرہاڑ، فنانس سیکریٹری رانا اویس الزماں ایڈووکیٹ، آڈیٹر محمد شہباز باجوہ ایڈووکیٹ، یاسر اصفی ایڈووکیٹ، ممتاز احمد ایڈووکیٹ، رانا محمد افتخار ایڈووکیٹ، میاں محمد اعجاز ایڈووکیٹ، ذوالفقار علی بھٹو ایڈووکیٹ، چوہدری حسن رضا ایڈووکیٹ، چوہدری باکر زماں، زاہد حسین ایڈووکیٹ، چوہدری محمد زاہد تبسم، ابرار احمد پنہوار ایڈووکیٹ، حافظ شکیل اکرم ایڈووکیٹ، چوہدری علی احمد ایڈووکیٹ، میاں محمد ارشد ایڈووکیٹ، مرزا معظم ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمد اصغر ایڈووکیٹ، سجاد اکبر فاروقی، محمد اکبر فاروقی، غلام عباس گوپانگ ایڈووکیٹ سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی پھولوں کے ہار پہنائے گئے نو منتخب وکلاء نے بار ایسوسی ایشن کے ممبران کی تواضع پر تکلف کھانوں سے کی۔

Facebook Comments