کھادکی قیمتوں پر سبسڈی کی بحالی وزیر اعظم پاکستان کا کسان دوست پالیسوں کا منہ بولتاثبوت ہے۔شیر خان ماہر

صادق آباد (ویب ڈیسک) کھادکی قیمتوں پر سبسڈی کی بحالی وزیر اعظم پاکستان کا کسان دوست پالیسوں کا منہ بولتاثبوت ہے کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد میں حکومت نے احسن اقدام اٹھایا قیمتوں کی بحالی سے کسان اور کاشتکاران طبقہ خوشحال ہوگا ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونیز کونسل شیر خان ماہر، چوہدری خالد محمود چیمہ، رئیس وسیم اختر ورند، سردار رحمان گل خاں سولنگی ، سردار صالح محمد جوناکسانوں کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد اخبار نویسوں سے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت کسانوں اور کاشتکاروں کے بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور کسانوں کے حقوق کا بھر پور تحفظ کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت نہ صرف زراعت کی ترقی ممکن ہوسکتی ہے بلکہ معیشت بھی مضبوط ہو گی۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی انحصار زراعت پر منھصر ہے سبز انقلاب لائے بغیر پاکستان کو مضبوط نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہاکہ سبزی انقلاب سے نہ صرف پاکستان مظبوط اور مستحکم ہوگا بلکہ ملک کا کسان ترقی اور خوشحالی کی جانب رواں دواں ہوگا حکومت کے بہتر وثیرن کی بدولت کسانوں کو ریلیف ملنا کسی بھی خوشخبری کم نہیں۔

Facebook Comments