خطہ میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل انتہائی ضروری ہے،چوہدری سجاد احمد وڑائچ

صادق آباد (ویب ڈیسک) صادق آباد کے معروف بزنس مین وسابق ناظم یونین کونسل چوہدری سجاد احمد وڑائچ نے کہاکہ خطہ میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل انتہائی ضروری ہے بے گنا ہ کشمیریوں پر ظلم کرنیوالی بھارتی فوج کیخلاف عالم اسلام کا بچہ بچہ سراپا احتجاج ہے آخر کب تک کشمیریوں پر ظلم ہوتے رہیں گے اقوام متحدہ کو چایئے کہ وہ مسئلہ کشمیر کیلئے اپنا کردار ادا کرے حاجی محمد اکرم وڑائچ نے کہاکہ یہ حقیقت ہے بھارت ریاستی دہشت گردی پر اترآیا ہے اگر اس کے ظلم وجبر کی انتہاہ کو نہ روکا گیا تو پھر کشمیر میں انسانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جاتا رئیگا چوہدری حاجی عادل جاوید وڑائچ نے کہاکہ بھارتی فوج جو ظالمانہ رویہ اپنائے ہوئے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے نہتے بے گناہ معصوم کشمیریوں کی گردنوں پر چھریاں چلانے والوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو بھارت کی ہٹ دھرمی کے حوالہ سے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے چوہدری محمد افضل وڑائچ نے کہاکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے حوالہ سے تمام سیاسی جماعتوں کا موقف اور منشور اپنا اپنی جگہ مگر کشمیر میں بے گناہ ماؤں، بہنوں، بیٹیوں،بزرگوں ،نوجوانوں ،طلباء وطالبات کو شہید کرنیوالے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج غلاظت کی پیدوار ہے لہذا اسے انسانیت کا قتل عام اس لئے کوئی معنی نہیں رکھتا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے چوہدری اعجاز اصغر وڑائچ نے کہاکہ مسئلہ کشمیر ہی نہیں بلکہ فلسطین پر ہونیوالے ظلم وجبر تشدد کو بھی ختم کرنے کی ضرورت ہے تمام شرکاء نے کہاکہ ملکی مسائل حل سمیت امریکی عدالت سے سزا پانیوالی پاکستانی کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے بھی اقدامات اٹھانے کی شدید ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان جس منظم انداز میں ملکی دفاع کی حفاظت کررہی ہے اس کیلئے چیف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ مبارکباد کے مستحق ہیں ملک وقوم کیلئے قربانیاں دینے والے شہید فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Facebook Comments