ماہر سماجیات قاسم علی شاہ کے اعزاز میں چےئرمین پاکستان لائف کےئر فاؤنڈیشن میاں محمد شریف راشد کی طرف سے عشائیہ دیا گیا

صادق آباد(ویب ڈیسک)ملک کے ماہر سماجیات قاسم علی شاہ کے اعزاز میں چےئرمین پاکستان لائف کےئر فاؤنڈیشن میاں محمد شریف راشد کی طرف سے عشائیہ دیا گیا ‘ جس میں ڈسٹرکٹ منیجر ادارہ تعلیم و آگاہی فرحان عامر‘ سی ای او مائیکرو سلوشنز شیخ فاروق احمد‘زین شریف‘ اﷲ وسایا‘احسان احمدطور‘امجد علی بھٹو ‘ احسن فرید‘ مہتشم نقوی‘ ظہور احمد خان ‘ ماجد اقبال خان‘ خلیل اجمل ودیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ماہر سماجیات قاسم علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں نادار ، معذور ، مستحقین کی مدد کیلئے کام کرنیوالے ادارے اور تنظیمیں قابل ستائش ہیں میاں شریف راشد اور انکے ساتھیوں نے سماجی بھلائی کے کاموں کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے مگر تربیت کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی جس پر ہم نے ملک بھر میں تربیتی پروگرام شروع کئے ہیں جس کے مثبت نتائج بر آمد ہو رہے ہیں مخلوق خدا کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے اس لیے تمام صاحب ثروت مخیر حضرات کو آگے بڑھ کر اپنے مصیبت زدہ بھائیوں اور بہنوں کی مدد کرنی چاہیے ، میاں محمد شریف راشد نے کہاکہ سید قاسم علی شاہ ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں جن سے نوجوان نسل بھرپور استفادہ حاصل کر رہی ہے معاشی معاملات کیساتھ ساتھ سید قاسم علی شاہ اخلاقی تربیت میں بھی اہم کردارادا کر رہے ہیں انھوں نے کہاکہ سید قاسم علی شاہ مختلف سماجی تنظیموں کے علاوہ سرکاری اداروں میں بھی تربیتی پروگرام منعقد کر کے سماجیات کی بھرپور خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں ان کی خدمات کو ملک کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائیگانسل نو کی تربیت سے ملک پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہو رہا ہے ۔ اس موقع پر پاکستان لائف کےئر فاؤنڈیشن کی طرف سے بہترین خدمات پر سید قاسم علی شاہ کو اعزازی تلوار کا تحفہ بھی پیش کیا گیا ۔

Facebook Comments