علاقہ کا با اثر زمیندار ساتھیوں کے ہمراہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر کے غریب محنت کش کے گھر داخل ہو گیا

صادق آباد(ویب ڈیسک)علاقہ کا با اثر زمیندار ساتھیوں کے ہمراہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر کے غریب محنت کش کے گھر داخل ہو گیا ‘ اہلخانہ پر تشدد کرتے رہے ‘خواتین کیساتھ بد تمیزی ‘ زبردستی اپنے پاس محنت مزدوری کرنے کیلئے دباؤ‘ شور واویلا پر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے جنہیں دیکھ کر با اثر افراد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ،پولیس چوکی بہادر پور کاروائی سے گریزاں ‘اعلی حکام فوری انصاف فراہم کر کے تحفظ دیں ‘متاثرین کا واقعہ کیخلاف شدید احتجاج ۔ تفصیل کے مطابق موضع محمدپورلمہ کے رہائشی غریب محنت کش محمدآصف نے اپنے دیگر رشتہ داروں محمد شاہد‘ محمد سلطان‘ نور احمد‘ فیض احمد‘منظور احمد کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ علاقہ کا با اثر زمیندار محمد زاہد اپنے ساتھیوں ندیم ،شکیل و دیگر کے ہمراہ گزشتہ رات چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ہمارے گھر داخل ہو گیا ہم پر تشدد کیا اور خواتین کیساتھ بدتمیزی کرتے رہے ہمارے شور واویلا پر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے جنہیں دیکھ کر مذکورہ افراد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ، جب درخواست لیکر پولیس چوکی بہادر پور گئے تو پولیس نے کاروائی سے انکار کر دیا ‘انھوں نے الزام لگایا کہ پولیس چوکی بہادر پور با اثر زمیندار کی پشت پناہی کر رہی ہے با اثر زمیندار ہمیں زبردستی اپنے پولٹری فارم پر ملازمت کیلئے دباؤ ڈالتا ہے ہمارے انکار پر ہمارے گھر پر دھاوا بولاگیا ہے انھوں نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف‘ڈی آئی جی بہاول پور اور ڈی پی اورحیم یارخان سے فراہمی انصاف اور تحفظ مہیا کرنیکا مطالبہ کیا ہے ۔

Facebook Comments