رانچھا خان چانگ کی زیر قیادت نواز آباد میں پاک فوج سے اظہار یک جہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

صادق آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانچھا خان چانگ کی زیر قیادت نواز آباد میں پاک فوج سے اظہار یک جہتی کیلئے ریلی نکالی گئی‘ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رانجھا خان چانگ نے کہاکہ جیو نیوز وطن دشمنی میں سب سے آگے ہے اس چینل پر بیٹھ کر پاکستان کیخلاف باتیں کرنے والے نیست و نابود ہوجائیں گے پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے وطن عزیز پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا تو پاک افواج نے ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ‘ اس موقع پر اشفاق شاہ بخاری‘ سعید احمد ‘ عبدالکریم چنا نے بھی خطاب کیا

Facebook Comments