جہالت غربت اور کرپشن کو ختم کیے بغیر معاشرہ ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتا۔چوہدری مظہررسول

صادق آ باد(ویب ڈیسک)صادق آباد کے معروف صنعت کارتاجر وبزنس مین سابق چیئرمین پبلک سیفٹی کمیشن چوہدری مظہررسول نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ جہالت غربت اور کرپشن کو ختم کیے بغیر معاشرہ ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتا انہوں نے کہاکہ کرپشن میں ملوث ادارو ں کی تحقیقات کی ذمہ داری نیب کو سوپنی جانی چایئے تاکہ کرپشن کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہوسکے انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام کو اورنج ٹریج ،میٹروبس ،جیسے منصوبوں کی نہیں بلکہ تعلیم ،صحت ،کالجز ،یورنیوسٹیوں ،ہسپتالوں کے قیام کی اشد ضرورت ہے اربوں روپے کے منصوبہ جات کی تکمیل صرف اور صرف لاہور کی حد تک محدود ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے عوام تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے کہاکہ اس سے بڑی ستم ظریفی اور کیا ہوسکتی ہے کہ اپر پنجاب میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی سیٹوں کی تعداد 1900سو جبکہ جنوبی پنجاب کے نوجوان طلباء وطالبات کیلئے صرف200سیٹیں مختص کی گئیں کیا یہ زیادتی نہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے تینوں صوبوں میں پولیس گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کا خاتمہ کیے بغیر سائلین کو انصاف کی فراہمی مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے انہوں نے کہاکہ پولیس کے اہلکار گشت کے دروان گلی ،محلوں ،،چوکوں ،چوراہوں پر کھڑے ہوکر بلاجواز نہ صرف شہریوں کو تنگ کرتے ہیں بلکہ رشوت نہ ہونے کی وجہ سے ان کیخلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کیخلاف جیسی دھمکیاں دیکر ان سے پیسے بٹورتے ہیں جوکہ سراسر زیادتی کے مترادف ہے انہوں نے مزید کہاکہ صادق آباد کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ضروری ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری محمد شفیق پپا سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ وہ نوجوان ہیں اور وہ صادق آباد کی عوام کو مسائل کی گرداب سے نکالنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے انہیں چایئے کہ تمام سیاسی اختلافات سے بالا تر ہوکر ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھائیں بلخصوص اندورن شہر بڑی گاڑیوں ٹرک ،ٹرالر ،کی دن دیہاڑے داخلہ پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہوسکے ۔

Facebook Comments