پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 2018کے الیکشن میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرئیگی۔رئیس ابراہیم خلیل

صادق آ باد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 2018کے الیکشن میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرئیگی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار رئیس ابراہیم خلیل نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے پیر سید جڑیل شاہ کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ 10مارچ کو ملتان میں ہونیوالا جلسہ نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستا ن کی سیاست کا رخ بدل کر رکھا دیں گا حلقہ پی پی 297میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی عوامی خدمت کے تسلسل کو برقرار رکھا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں ہیں جوکہ کسی بھی جماعت نے نہیں دیں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہی ملک کے عوام کو بلاول بھٹو کی قیادت میں بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریگی اس موقع پر تحصیل صدر رانا افضل ندیم ،مجید بلوچ،علی رضا بھٹی ،وائس چیئرمین یونین کونسل بھونگ رئیس اکرم بھی موجود تھے ۔

Facebook Comments