متاثرین لنڈا بازار کے دکھ کی ا س گھڑی میں انکے ساتھ کھڑے ہیں کاروباری نقصان کسی بھی طرح ناقابل قبول ہے۔خالدہ اقبال

صادق آباد(ویب ڈیسک)ضلعی رہنما مسلم لیگ ن و ممبر ضلع کونسل خالدہ اقبال نے کہا ہے کہ متاثرین لنڈا بازار کے دکھ کی ا س گھڑی میں انکے ساتھ کھڑے ہیں کاروباری نقصان کسی بھی طرح ناقابل قبول ہے تیسری بار آتشزدگی کی تحقیقات کروائی جائیں ،ضلع بھر کے عوام متاثرین کی دوبارہ بحالی کیلئے اپنا کردارادا کریں انھوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے متاثرین کی داد رسی اور مالی امداد کیلئے جامع رپورٹ طلب کر لی ہے جس پر کام تیزی کیساتھ جاری ہے انشاء اﷲ بہت جلد حکومت کی طرف سے متاثرین کی مالی امداد کر کے انہیں دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کیاجائے گا متاثرین کا ہونیوالا مالی نقصان قابل تشویش ہے ان کو دوبارہ معاشی طورپر مستحکم بنانے کیلئے پنجاب حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی تاجر برادری نے ہمیشہ ملکی معشیت میں اہم کردارادا کیا ہے انھوں نے کہاکہ وہ بہت جلد لنڈا بازار میں جاکر متاثرین کیساتھ ہمدردی کا اظہار کریں گی اور ان کی دوبارہ بحالی تک چین نہیں بیٹھیں گے ۔

Facebook Comments