مستحکم جمہوریت سے ہی اداروں میں استحکام آتا ہے حکومت اور عوام ملکر آئین کی پاسداری کریں

صادق آباد(ویب ڈیسک)مستحکم جمہوریت سے ہی اداروں میں استحکام آتا ہے حکومت اور عوام ملکر آئین کی پاسداری کریں پنجاب بھر کے عوام کے معاشی مسائل حل کرنے میں حکومت سنجیدہ ہے آئینی حدود میں رہ کر تمام ادارے اپنا کام کریں تو ملک ترقی کے منازل طے کرے گا ‘سیاست کے میدان میں جھوٹی الزام تراشی ناقابل برداشت ہے حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے میگا پروجیکٹ شروع کیے ہیں جس سے ملک میں معاشی انقلاب برپا ہو گاان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ملاقات کرنیوالے مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) و سابق وفاقی وزیر سردار رئیس منیر احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا‘ چےئرمین رئیس نبیل احمدبھی انکے ہمراہ تھے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے بلدیاتی اداروں کے انتخابات مکمل ہونے کیساتھ ہی ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے عوام کا معیار زندگی بدلنے کیلئے جمہوریت ہی بہترین راستہ ہے آئینی اداروں اور جمہوریت کیخلاف سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونگی بلکہ ان کا ملک کو نقصان ہو سکتا ہے تمام سیاستدان ملکر ملک کی تعمیروترقی کیلئے اپنے اچھے خیالات حکومت تک پہنچائیں ، اس موقع پر سردار رئیس منیر احمد نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کو جنوبی پنجاب خصوصا ضلع رحیم یارخان کے مسائل بارے تفصیلی آگاہ کیا۔

Facebook Comments