بلدیاتی نظام کی بحالی کے باجود بھی اپوزیشن کو فنڈز سے محروم رکھا جارہاہے

صادق آباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے چیئرمین یونین کونسل قادر پور سردار ملک احمد علی بھٹو ،چیئرمین یونین کونسل احمد پورلمہ میاں حسن انور شیخ ،چیئرمین یونین کونسل فتہ کٹہ چوہدری شہزاد عادل باجوہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی نظام کی بحالی کے باجود بھی اپوزیشن کو فنڈز سے محروم رکھا جارہاہے جس کی وجہ سے عوامی اور علاقائی مسائل کے حل میں شدید دشواری کاسامنا ہے دیہی یونین کونسلوں میں سیوریج کے نظام کی درستگی نکاسی آب پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسی دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے پیش نظر عوام کا اپنے منتخب نمائندوں سے اعتماد متاثر ہورہاہے انہوں نے کہاکہ چیئرمین سمیت میئر اور ڈپٹی میئر ز کو صرف اور صرف اخباری تراشوں کی حدد تک بااختیار بنایا گیا ہے جوکہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے پنجاب حکومت کو چایئے کہ وہ پنجاب بھر کے اضلاع تحصیلوں اور یونین کونسلوں سے منتخب ہونیوالے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے چیئرمینزکو فنڈز کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام سے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کیا جاسکے انہوں نے کہاکہ صدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود پاکستان پیپلز پارٹی کے تشخص کو برقرار رکھنے اور پارٹی کو فعال کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں ضلع رحیم یارخان کی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے مخدوم خاندان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے کہاکہ آئندہ ہونیوالے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی تاریخی کامیابی حاصل کرئیگی ۔

Facebook Comments