سیلاب کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت موثر اقدامات کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے۔علی رضا بھٹی

صادق آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان علی رضا بھٹی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے سیلاب کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت موثر اقدامات کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت قرضہ جات کا جائزہ لے کر قوم کو آگاہ کرے تاکہ اس معاملے میں قوم با خبر رکھا جائے اس سے عوام کو پتا چلے گا کہ کس دور میں کتنا قرضہ لیا اور کہاں خرچ کیا گیا، پیپلز پارٹی کی حکومت نے 14 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑے تھے پیپلز پارٹی پر خزانہ خالی چھوڑنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوامی مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ملاوٹ وغیر معیاری اشیاء کی تیاری و فروخت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ حکومت کی دلچسپی بیانات اور عملی اقدامات صرف اور صرف اپنے اختیارات میں اضافے پرمرکوز ہے۔

Facebook Comments