پاکستان سپر لیگ کا فائنل ملک میں دوبارہ کرکٹ کے دروازے کھولے گا

صادق آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صدر چوہدری وقاص شفیق پپا۔ ایم ایس ایف کے صدر چوہدری قاسم یعقوب، میاں علی اکبرنے کہا پاکستان سپر لیگ کا فائنل ملک میں دوبارہ کرکٹ کے دروازے کھولے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانا ایک جرات مندانہ فیصلہ ہے اور بزدل دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ جانا ہے، یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس کی پوری پاکستانی قوم منتظر تھی دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا لاہو رمیں ہونا پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے اس فیصلے سے لاہور یوں سمیت پوری قوم خوش ہے اور اس کا خیر مقدم کررہی ہے، اس میچ سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ازلی دشمن بھارت پاکستان کو کسی بھی محاذ پر ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتا اور سی پیک منصوبے کے بعد پی ایس ایل کی دنیا بھر میں مقبولیت بھارت سے ہضم نہیں ہو رہی جسے ناکام بنانے کیلئے وہ پاکستان میں دہشت گردی کر وا رہا ہے اور حکومت پاکستان کو بھارت کا یہ مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے آشکار کرنا چاہیے

Facebook Comments