بلدیہ کے عملہ کو وردیاں فراہم کی گئیں ہیں

صادق آباد( ویب ڈیسک)بلدیہ کے عملہ کو وردیاں فراہم کی گئیں ہیں تاکہ کام کے دوران عوام کو پتہ چل سکے کے بلدیہ کا عملہ اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے اس لئے ان کو مخصوص قسم کی وردی دی گئی ہے ان خیالات کااظہار چیئرمین بلدیہ صادق آباد چوہدری محمد شفیق پپا ،کونسلر میاں محمد شبیر نے بلدیہ کے سنیٹری کے عملہ کو وردیاں دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شہر صادق آباد کی تمام اور محلوں کی صفائی اور ستھرائی کے لئے سنیٹری عملہ احسن انداز سے اپنے فرائض سرانجام دے بلدیہ عملہ کی کسی قسم کی شکایت نہیں آنی چاہیے تمام عملہ اپنے آپ کو صادق آبا دشہر کے عوام کے لئے وقف کر دے صادق آبا دہم سب کا شہر ہے اس کی سڑکوں ،گلی محلوں کی صفائی ہماری ذمہ داری ہے ۔شہری بھی بلدیہ عملہ کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آئیں اور ان کا بھرپور ساتھ دیں ہم انشاء اللہ شہر صادق آباد کو ایک ماڈل سٹی بنا کر دم لیں گے ۔

Facebook Comments