بہار سیڈ کارپوریشن نے بیج کپاس”BAHAR-07″موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا ہے جو گرمی کی شدت برداشت کرتے ہوئے بھر پور پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتاہے

صادق آباد(ویب ڈیسک) بہار سیڈ کارپوریشن صادق آباد گذشتہ بارہ سال سے فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن گورنمنٹ آف پنجاب اور گورنمنٹ آف پاکستان کے تعاون سے کسان کی خوشحالی اور ملکی ترقی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔ بہار سیڈ نے 2007 میں کپاس اور گندم کی بہتر پیداوار دینے والے بیجوں پر تحقیق کا باقاعدہ آغاز کیا ۔ ریسرچ ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اللہ دتہ بابر ،فیلڈ آفیسر رانا نصیر احمد اور بہار سیڈز کی پوری ٹیم کی شبانہ روز محنت کے نتیجہ میں کپاس کا تیار کردہ بیج”BAHAR-07″ 2016 کے ملکی پیداواری مقابلہ میں (این سی وی ٹی ) میں پہلے نمبر پر رہا۔ اس مو قعہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو چوہدری اصغر علی نے ڈاکٹر اللہ دتہ بابر اور بہار سیڈز کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ مزید برآں انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جس نے انہیں اور بہار سیڈز کی پوری ٹیم کو کامیابی سے نوازا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیج کپاس”BAHAR-07″موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے جو گرمی کی شدت برداشت کرتے ہوئے بھر پور پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چیف ایگزیکٹو بہار سیڈز چوہدری اصغر علی نے اپنی ٹیم کے ساتھ مستقبل کے تحقیقاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور بھر پور عزم کا اظہار کیا کہ اس سال کی طرح آنے والے سالوں میں بھی بہار سیڈز تحقیقاتی میدان میں انشاء اللہ ہمیشہ پیش پیش رہے گی۔ چیف ایگزیکٹو نے تمام سرکاری اداروں بشمول 129141141PCCC اورPCCT کی کپاس کی ترقی اور کسان کی خوشحالی کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہا اور ان کی کار کردگی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔

Facebook Comments