عوام کی خدمت ہمار انصب العین ہے عوام کے مسائل حل کر کے دلی خوشی محسوس کرتے ہیں

صادق آباد(ویب ڈیسک)عوام کی خدمت ہمار انصب العین ہے عوام کے مسائل حل کر کے دلی خوشی محسوس کرتے ہیں عوام بھی بلدیہ کے عملہ کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے ان خیالات کااظہار وائس چیئرمین میاں محمد اسلم نے اپنے آفس میں وفد سے ان کے مسائل سننے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جن گلیوں میں سیوریج کے ڈھکنے نہیں ہیں ہم انشاء اللہ مزید ڈھکنے تیار کروا رہے ہیں تاکہ جہاں پر اور جن کالونیوں میں سیوریج کے ڈھکن نہیں ان پر ڈھکن لگائے جائیں سنیٹری عملہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر گلیوں سے اٹھانے کے لئے ہر وقت علاقوں میں موجود ہیں جھاڑو لگانے والے بھی گلی محلوں میں اپنا کام کررہے ہیں اگر کسی کو عملہ کے بارے میں کوئی شکایت ہو تو ہم سے رابطہ کرے ہم انشاء اللہ عوام کی خدمت کے لئے منتخب ہو کر آئے ہیں اور عوامی خدمت ہی ہمارا شعار ہے ہم کسی کو مایوس نہیں کریں گے ۔اس موقع پر کونسلر حافظ ضیاء الحق ودیگر بھی موجود تھے ۔

Facebook Comments