تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے ، 16سالہ لڑکادانش صدیق موقع پر ہلاک

صادق آباد(ویب نیوز)تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے ، 16سالہ لڑکادانش صدیق موقع پر ہلاک ۔ تفصیل کے مطابق مجاہد کالونی کے رہائشی محمد صدیق کا بیٹا اور کونسلر بلدیہ محمد اسلم باجو ہ ایڈووکیٹ کا بھتیجا 16سالہ دانش صدیق گزشتہ رات تقریبا گیارہ بجے کے قریب جنرل بس اسٹینڈ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جارہا تھا کہ اسی اثناء میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں دانش صدیق شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ‘جس کی نماز جنازہ گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر طالوت سلیم باجوہ‘ سابق تحصیل ناظم میاں بشیر احمد‘ چےئرمین یونین کونسل حاجی عبدالقیوم‘ چوہدری اظہر شفیق‘ کونسلر ز بلدیہ ڈاکٹر منیر احمد چوہدری‘میاں محمداسلم‘ میاں شبیر احمد‘ حاجی عاشق حسین‘حاجی خادم ‘ملک خوشی محمد وسیم‘ میاں زاہد بشیر ‘ عبدالستار سندھو سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Facebook Comments