محکمہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی میں کسی قسم کی کرپشن اور بے قاعدگی برداشت نہیں کی

صادق آباد(ویب نیوز)محکمہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی میں کسی قسم کی کرپشن اور بے قاعدگی برداشت نہیں کی جائے گی صارفین سوئی گیس کی شکایا ت کے فوری ازالہ کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں صارفین کی سہولت کیلئے رحیم یارخان میں بھی ایک کمیٹی قائم کی جارہی ہے جو صارفین کی شکایات سن کر فیصلے کرے گی صادق آباد میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا ‘ایس ڈی او کو فوری طو رپر رات ساڑھے دس بجے سے صبح پانچ بجے تک لوڈ شیڈنگ کرنے اور اسکے بعد صبح پانچ بجے سے رات ساڑھے دس بجے تک بلا تعطل سوئی گیس کی فراہمی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں کرپشن میں ملوث تین ڈیلی ویجز ملازمین فٹر اشفاق حسین ‘ پی ای فٹر شیر باز اور سیلز سروئیر رئیس ساجد گل کا دفتر میں داخلہ بند کر کے انہیں بلیک لسٹ کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار محکمہ سوئی ناردرن گیس پائن لائنز کمپنی بہاول پور ڈویژن کے ریجنل منیجر میر بہادر خان بگٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پرایس ڈی او ثمن علی ‘ بلنگ انچارج محمود احمد بھی موجود تھے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ صادق آباد میں عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیا ہے صارفین کو تنگ کرنیوالے ملازمین ملازمت میں نہیں رہ سکیں گے کرپشن اور بے قاعدگی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی انھوں نے صارفین سوئی گیس سے بھی اپیل کی کہ وہ بروقت اپنے ذمہ محکمہ سوئی گیس کے واجبات جمع کروائیں اور سوئی گیس چوری سے گریز کیاجائے ورنہ نادہندگان اور سوئی گیس چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائی کی جائے گی ۔قبل ازیں صدر پریس کلب رانا ارشد جاوید کی قیادت میں ایک وفد جس میں ملک خوشی محمد وسیم‘محمد خالق ارشد‘چوہدری عبدالغفور‘محمد آصف نصیب شامل تھے نے ریجنل منیجر سوئی گیس کو ملاقات کر کے انہیں صادق آباد کے صارفین کو درپیش مسائل اور بلا جواز سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ بارے آگاہ کیاجس پر ریجنل منیجر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اور دیگر مسائل حل کرنے کیلئے مسلسل صادق آباد کا دورہ کرنیکی یقین دہانی کروائی ہے ۔

Facebook Comments