وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کے کامیاب آپریشن پر اﷲ تعالی کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہوئے

صادق آباد(ویب نیوز)مسلم لیگ ن کے ممتا ز رہنما و سابق تحصیل ناظم میاں بشیر احمد‘ کونسلر بلدیہ چوہدری محمد یسین ‘ صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق کے بھائی حاجی عبدالقیوم‘مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر حافظ عبدالرزاق‘ سینئر نائب صدر چوہدری زبیر افضل‘سٹی صدر چوہدری ارشد تاج‘ کونسلرز ڈاکٹر منیر احمد چوہدری‘ میاں فرہاد علی ‘رشید احمدگوندل‘میاں محمد اسلم ‘سیٹھ چراغ بھٹی‘ چوہدری شفیق پپا‘چوہدری مسعود اشرف‘ حاجی خادم حسین‘ حاجی خالد محمود سعیدی ‘ چوہدری بلال افضل ‘ چوہدری خلیل احمدو دیگر نے وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کے کامیاب آپریشن پر اﷲ تعالی کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے عوام نے میاں نوازشریف کے کامیاب آپریشن اور صحت یابی کیلئے دعائیں کی ہیں جو اﷲتعالی نے اپنے کرم و فضل سے قبول کی ہیں انشاء اﷲ میاں نوازشریف بہت جلد ایک بار پھر پاکستان پہنچ کر عوام اور ملک کی خدمت شروع کریں گے انھوں نے کامیاب آپریشن پر میاں نوازشریف اور شہبازشریف فیملی کو مبارکبا ددی ہے ۔

Facebook Comments