ایک نہیں دو نہیں تین ‘ اکٹھے تین موبائل چور پولیس تھانہ سٹی نے چھوڑ دیئے

صادق آباد ( نیوز رپورٹ)ایک نہیں دو نہیں تین ‘ اکٹھے تین موبائل چور پولیس تھانہ سٹی نے چھوڑ دیئے‘ موبائل مارکیٹ کے تاجروں کا پولیس کیخلاف احتجاج تفصیل کے مطابق موبائل مارکیٹ کے تاجروں نے پولیس تھانہ سٹی صادق آباد کے رویہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک ہفتہ میں تین موبائل چور رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیے مگر تھانہ میں ہول سیل کا کام جاری ہے ہم چور پکڑواتے ہیں پولیس چھوڑ دیتی ہے جس کے وجہ سے چوروں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے جبکہ دکاندار عدم تحفظ کا شکار ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو ہم اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے دوسری جانب پولیس تھانہ سٹی نے بتایا کہ ملزم تھانے سے سلپ ہوجاتے ہیں ہمیں نفری کی کمی کا سامنا ہے

Facebook Comments