الیاس کالونی ‘حافظ ٹاؤن کے مکین واٹر سپلائی کے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

صادق آباد(نیوز رپورٹ)الیاس کالونی ‘حافظ ٹاؤن کے مکین واٹر سپلائی کے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ، 15روز گزر جانے کے باوجود واٹر سپلائی کا پانی نہیں آیا‘زیر زمین پانی کڑوا ہونے کے باعث مکین دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ‘ ٹی ایم اے کا شعبہ واٹر سپلائی عوام کو پانی مہیا کرنے میں ناکام ‘رمضان المبارک میں عوام کو پینے کا پانی فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ تفصیل کے مطابق الیاس کالونی‘ حافظ ٹاؤن کے مکینوں محمد رمضان‘ عالمگیر‘ محمد ریحان‘ محمد انس‘ الیاس‘ محمد کامران‘ محمد عمران ‘ شبیر احمد‘غلام فرید ودیگر نے اخبا رنویسوں کو بتایا کہ مذکورہ علاقوں میں پندرہ روز سے واٹر سپلائی کا پانی نہیں آیا ماہ رمضان المبارک میں عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں ٹی ایم اے شعبہ واٹر سپلائی کو متعدد بار تحریری درخواستیں بھی دی گئی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے انھوں نے کہاکہ عوام نے ووٹ دیکر کونسلروں کو کامیاب کروایا مگر وہ بھی عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں انھوں نے ڈی سی اورحیم یارخان‘ اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد سے فوری طو رپر واٹر سپلائی کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Facebook Comments