موذی نسوار میں استعمال ہونیوالے چونے کی فیکٹری رہائشی آبادی کیلئے وبال بن گئی

صادق آباد(رحیم یار خان نیوز) موذی نسوار میں استعمال ہونیوالے چونے کی فیکٹری رہائشی آبادی کیلئے وبال بن گئی‘ کارخانہ کی دیوار سے ملحقہ عظیم ٹاؤن کے رہائشی غلام اکبر کے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے گھر کے ساتھ چونے کا کارخانہ ہے جس کی دیواریں انتہائی خستہ حالت میں موجود تھیں بار بار کہنے کے باوجود بھی کارخانہ والوں نے دیوار کی مرمت نہ کروائی گذشتہ روز چلنے والی تیز رفتار آندھی کی وجہ سے دیوار گری تو ہمارے گھر کی چھتیں بھی گر گئیں اور ہمارا سارا گھر خاکستر ہوگیا‘ معجزانہ طور پر ہمارے گھر کے افراد محفوظ رہے اگر خدانخواستہ چھتوں کے نیچے بچے یا کوئی بڑا سویا ہوتا تو اس کی جان کو بھی خطرہ لاحق تھا انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گھر کے قریب چونے کے اس کارخانہ کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے یہ چونا موذی ہے اور نسوار میں استعمال ہوتا ہے جو صحت کیلئے انتہائی مضر ہوتی ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے

Facebook Comments