ڈرون حملے ملکی سالمیت کیخلاف ہیں جنرل راحیل شریف نے امریکہ کو سخت انتباہ کر کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے

صادق آباد(رحیم یار خان نیوز )معروف کاروباری شخصیت و ممبر چیمبر آف کامرس قمر سلطان ضیاء نے کہاہے کہ ڈرون حملے ملکی سالمیت کیخلاف ہیں جنرل راحیل شریف نے امریکہ کو سخت انتباہ کر کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا ہے پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے عالمی برادری کیساتھ مکمل تعاون کیا ہے جبکہ امریکہ ‘بھارت اور اسرائیل پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں انھوں نے کہاکہ پاکستان کو ایٹمی گروپ میں شامل نہ کرنے کا اعلان قابل مذمت ہے پاکستان کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کیلئے ہے پاکستان کی کامیاب خارجی پالیسی نے ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے جنرل راحیل شریف اور ان کی پوری ٹیم ملک کو پر امن بنانے کیلئے انتھک محنت کر رہی ہے بھارت اور امریکہ پاکستان کو تنہا کرنے میں مصروف ہیں اقوام متحدہ کا جانبدارانہ رویہ قابل افسوس ہے ۔

Facebook Comments