مسلم لیگ ن یو تھ ونگ کے عہدیداروں کا رمضان بازار میں دورہ ۔اشیاء کے نرخ اور معیار و کوالٹی کو چیک کیا

صادق آباد (رحیم یار خان نیوز ٹیم)مسلم لیگ ن یو تھ ونگ کے عہدیداروں کا رمضان بازار میں دورہ ۔اشیاء کے نرخ اور معیار و کوالٹی کو چیک کیا تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ترجمان عبدالصبور چوہدری کی قیادت میں مسلم لیگ ن یو تھ ونگ کے عہدیداروں نے رمضان بازار اڈا 120اور کچہ شاہی روڈ پر دور ہ کیا اس موقع پر ترجمان مسلم لیگ ن عبدالصبور چوہدری نے رمضان بازار کے الگ الگ اسٹالوں پر جا کر اشیاء کے نرخ چیک کیے اور مارکیٹ کمیٹی اور ٹی ایم اے کی جانب سے تعینات عملہ کی حاضری کو چیک کیا اس موقع پر ترجمان مسلم لیگ ن عبدالصبور چوہدری اور تحصیل صدر مسلم لیگ ن یو تھ ونگ وقاص شفیق پپا نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوز وں کا جڑ سے خاتمہ کرنا مشن ہے رمضان بازار وں میں اشیاء کی کوالٹی اور اشیاء مقررہ نرخوں پر ترسیل کو یقینی بنایا جائیگا ۔رمضان بازار سے روز ہ داروں کو خریداری میں آسانی میسر آرہی ہے اور روزہ دار ماہ مقد س میں کنٹرول ریٹس پر اشیاء خورونوش حاصل کررہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ رمضان شریف میں رمضا ن بازاروں کااہتمام کر کے غریبوں کوریلیف فراہم کیا ہے ۔اس موقع پر کونسلر عمران صابر چیمہ ،ایم ایس ایف کے تحصیل صدرقاسم یعقوب ،چوہدری علی ،حاجی امجد علی ،ذیشان چوہدری ،شہزاد احمد مغل ، علی لودھی اور یوتھ ونگ کے کارکنان ودیگر موجود تھے ۔

Facebook Comments