پنجاب حکومت کی ہدایات پر رمضان بازاروں میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جارہا ہے

صادق آباد ( رحیم یار خان نیوز ٹیم)پنجاب حکومت کی ہدایات پر رمضان بازاروں میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جارہا ہے ‘ نرخوں کو کنٹرول کرکے مہنگائی کے پر قابو پایا جارہا ہے کسی کو بھی مصنوعی مہنگائی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے ‘ رمضان بازار میں بہترین انتظامات کرنے پر صادق آباد کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ان خیالات کا اظہار کمشنر بہاولپور کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے رمضان بازار صادق آباد کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد غریب اور متوسط طبقہ کے افراد کو ایک ہی جگہ پر سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی ہے اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے ہر شہر میں کم از کم دو رمضان بازار قائم کیے ہیں اور وہاں پر ضروریات زندگی کی تمام اشیاء فراہم کی گئی ہیں تاکہ صارفین ماہ اصیام کی برکات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد شکیل احمد بھٹی نے کمشنر بہاولپور کو رمضان بازار میں فراہم کی گئی سہولیات بارے بریفننگ دی جس پر کمشنر بہاولپور نے انکی کارکردگی کو سراہا بعدازاں کمشنر نے کمپیوٹر سنٹر کا بھی دورہ کیا

Facebook Comments