پنجاب بھر کی طرح تحصیل کچہری صادق آبا دمیں بھی وکلاء کی ہڑتال

صادق آباد(رحیم یار خان نیوز ٹیم)پنجاب بھر کی طرح تحصیل کچہری صادق آبا دمیں بھی وکلاء کی ہڑتال‘ احتجاج اور عدالتوں کا بائیکاٹ ‘ گجرات میں قتل ہونیوالے وکیل کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے گجرات میں وکیل چوہدری ساجد جاوید کو قتل کر دیا تھا جس پر پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر گزشتہ روز صوبہ بھر میں ہڑتال‘احتجاج اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا تحصیل کچہری میں بھی وکلاء نے ہڑتال کی اور کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا ‘ صدر بار راناانور زبیر‘ جنرل سیکرٹری حافظ شکیل اکرم‘ میاں خالد بن سعید ‘ملک عبدالرؤف سولنگی‘ اعجاز حسین چوہدری‘ اقبال حسین اقبال‘ ذوالفقار علی گورائیہ‘ شاہد جاوید چٹھہ ‘ حیدر علی ‘ سید عابد حسین گیلانی و دیگر وکلاء نے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری ساجد جاوید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ورنہ پنجا ب بھر کی وکلاء برادری راست اقدام اٹھانے پر مجبو رہو گی ۔

Facebook Comments