شہر کے اکلوتے عسکری پارک کی ابتر حالت زار ‘ شہرکی واحد تفریح گاہ میں گندگی کے انبار

صادق آباد(رحیم یار خان نیوز ٹیم)شہر کے اکلوتے عسکری پارک کی ابتر حالت زار ‘ شہرکی واحد تفریح گاہ میں گندگی کے انبار‘ فواروں کے ہولوں میں عرصہ دراز سے کھڑے پانی سے تعفن اور بد بو آنا شروع ہو گئی‘ پارک میں موجود باتھ روم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہو کر بند پڑے ہیں ‘ اطراف میں لگائی گئی حفاظتی گرل بھی ٹوٹ گئی ‘ ٹی ایم اے حکام عسکری پارک کے حالات سے لاعلم ‘شہری پارک کی زبوں حالی پر پریشان ۔ تفصیل کے مطابق شہریوں ملک وقاص‘ ظفر اقبال‘محمد ارشاد‘ سلامت علی‘ محمد عباس‘ منظور بھٹی‘ واجد حسین‘ قمر الدین ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کے اکلوتے عسکری پارک میں جگہ جگہ گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں جبکہ فواروں کیلئے بنائے گئے ہولوں میں کھڑے پانی سے بد بو اور تعفن اٹھتا رہتا ہے اسی طرح پارک میں بنائے گئے باتھ روم بھی ٹوٹ پھو ٹ کا شکار ہو کر بند پڑے ہیں حفاظتی گرل بھی جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہے جس سے سیر و تفریح کیلئے آنیوالوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انھوں نے کہاکہ ٹی ایم اے حکام لمبی تان کر سو چکے ہیں انھوں نے ڈی سی اورحیم یارخان سے عسکری پارک میں صحت و صفائی کے انتظامات کرنیکا مطالبہ کیا ہے ۔

Facebook Comments