ریسکیو1122 عوامی خدمت میں ایک قدم اور آگے ” فائر سروس” کا جلد آغاز ہوگا

صادق آباد(رحیم یارخان نیوز ٹیم)ریسکیو1122 عوامی خدمت میں ایک قدم اور آگے ” فائر سروس” کا جلد آغاز ہوگا‘سیفٹی آفیسر عاشق محمود ۔تفصیل کے مطابق ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عاشق محمود نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ صادق آباد کی عوام کی خدمت کے لیے ایک قدم اور آگے بڑھانے کے لیے بہت جلد فائر سروس کا آغاز ہو گا جس کے لیے پڑھے لکھے نوجوانوں کی ٹیم کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان خدمت کا یہ موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں جو کہ نہ صرف رزق حلال بھی بلکہ عین عبادت کے متبادل بھی ہے ۔نوجوان اپلائی کرنے کے لئے جلدازجلد این ٹی ایس ویب سائیڈ کو سرچ کریں جس میں صادق آباد کے لیے 14 ویکنسیز موجود ہیں۔

Facebook Comments