عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے علاقہ سے جرائم کے خاتمہ کا تہیہ کر رکھا ہے

صادق آباد(رحیم یارخان نیوز ٹیم)ایس ایچ او تھانہ صدر عبدالہادی نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے علاقہ سے جرائم کے خاتمہ کا تہیہ کر رکھا ہے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں انشاء اﷲ انہیں بہت جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا انھوں نے کہاکہ عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کیاجارہا ہے جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس کے گشت کو موثر بنایا گیا ہے علاقہ کے عوام کاتعاون حاصل کر کے ہی جرائم پر قابو پایاجاسکتا ہے اس لیے پولیس تھانہ صدر علاقہ کے معززین اورعوام کیساتھ مسلسل رابطے میں رہتی ہے جس کی وجہ سے ایک طرف تو پولیس کو علاقہ کے حالات سے آگاہی رہتی ہے تو دوسری جانب جرائم کے خاتمہ میں بھی فوری مدد مل رہی ہے ۔

Facebook Comments