عسکری پارک سیر کیلئے آنے والوں کیلئے غیر محفوظ ہوگیا ،سائن بورڈ مافیا نے عسکری پارک سے ملحقہ دیوار کے ساتھ دیوہیکل سائز کے سائن بورڈ نصب

صادق آباد( رحیم یار خان نیوز ٹیم ) عسکری پارک سیر کیلئے آنے والوں کیلئے غیر محفوظ ہوگیا ،سائن بورڈ مافیا نے عسکری پارک سے ملحقہ دیوار کے ساتھ دیوہیکل سائز کے سائن بورڈ نصب کرکے دیگر سائن بورڈ ز کے نصب کروانے کی لائن لگادی جبکہ پارک کے باہر قائم فٹ پاتھ سائن بورڈ نصب ہپونے کے باعث عوام کی آمدورفت کیلئے بند ہوگیا جبکہ سائن بورڈ کو سہارا دینے کیلئے سپورٹنگ پائپ سڑک کے درمیان میں نصب کرکے سڑک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا لوگوں نے عسکری پارک کے باہر اس سائن بورڈ کے مقام کی جگہ کو بیت الخلاء سمجھ لیا جبکہ عملہ صفائی کچرے کے ڈھیر یہاں جمع کرنے لگا ،عسکری پارک کوچاروں جاب سے سائن بورڈ ز لگاکر سیر گاہ کو ایک میدان میں تبدیل کرنے کے اقدام پر انتظامیہ سمیت کسی عوامی نمائندے نے اس سلسلے کو روکنے کیلئے کوئی اقدام نہ اٹھایا 8سال قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے عسکری پارک کو صادق آباد میں عوام کیلئے اکلوتے تفریحی مقام کی حیثیت حاصل ہے مگر اسے سیاسی طور ختم کرنے کیلئے مقامی سیاسی شخسیت کے ایما پر اسکے اطراف کو ریڑھی والوں کے حوالے کردیا گیا تھا اورت اب رہی سہی کثر عسکری پارک سے ملحقہ چاردیواری میں بڑے بڑے دیوہیکل سائز کے سائن بورڈ لگا کر اس میں سیر کیلئے آنے والوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگا دیں ہیں جبکہ سائن بورڈ ز کے باعث تجاوزات بھی قائم ہوچکی ہیں دوسری جانب سڑک کے اوپر سپورٹنگ پائپ نصب ہونے سے یہاں آئے روز ٹریفک کے حادثات ہوتے رہتے ہیں انتظامیہ نے عسکری پارک کی جانب عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے اسے گراؤنڈز کو ختم کرنے کی کوششیں شروع کردیں ہیں اور عسکری پارک کی دیکھ بھال نہ ہونے سے اسکے سرسبز رہنے والے گھاس کے گراؤنڈ اب سوکھی جھاڑیوں کا منظر پیش کررہے ہیں اس ضمن میں صادق ااباد کے شہریوں محمد نعیم،اکرام الحق،محمدآصف رانا،لیاقت ملک،عاشق حسین،حبیب مغل ودیگر نے کمشنر بہاولپور ،ڈی سی او رحیم یارخاں ودیگر ارباب اختیار سے مطالبہ میں کہاکہ ایک جانب تو عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے دعوے کیئے جاتے ہیں مگر دوسری جانب کروڑوں روپے کے لاگت سے تعمیر ہونے والے عسکری پارک کو جسکی اراضی پاک فوج کی جانب سے صادق آباد کے شہریوں کیلئے عطیہ کی گئی تھی کو سائن بورڈ مافیا اور ٹی ایم اے حکام کی عدم توجہی کی بھینٹ چڑھا کر عوام سے ایک تفریح گاہ چھین کر اسے ریگستان میں تبدیل کیا جارہا ہے انھوں نے اربا ب اختیار سے مطالبہ کیا کہ وہ عسکری پارک جہاز چوک سمیت چاروں جانب سے سائن بورڈ مافیاکے پنجے سے آزاد کروائیں اورعسکری پارک کو تباہ حالی سے بچائیں اور اس ضمن میں غفلت کے مرتکب مقامی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کی جائے

Facebook Comments