مسلم لیگ ن کی صوبائی اور وفاقی حکومت عوام کے مفادات کی خاطر انتہائی اقدامات اٹھارہی ہے

صادق آباد( رحیم یار خان نیوز ٹیم) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما سابق ایم پی اے سردار محمد اظہر خان لغاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی اور وفاقی حکومت عوام کے مفادات کی خاطر انتہائی اقدامات اٹھارہی ہے جس سے عوام کو حقیقی ریلیف ھاصل ہورہا ہے ،رمضان بازاروں میں عوام کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام پر اخراجات کا بوجھ بھی کم کیا گیا ہے ،صادق آباد حلقہ این اے 197کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ایم این اے سردار ارشد خان لغاری بھرپور کرداردا کررہے ہیں اس ضمن میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہمارے دروازے بھی دن رات کھلے ہیں ،شہر میں عوام کو پینے کے صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کیلئے 70کروڑ کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ،نئے جنرل بس اسٹینڈ کی تعمیر کا مرحلہ جلد مکمل ہوجائے گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے سٹی سیکرٹریٹ میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل سننے کے دوارن گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فاروق احمد لغاری،افضل صدیقی ،حافظ زاہد محمود،رانا امجد بشیر،حاجی افضل مقبول سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں سردار محمدا ظہر خان لغاری نے کہاکہ صادق آباد میں عوام کے بجلی کے متعلق مسائل کو بڑی حد تک حل کیا گیا ہے تاھم جن علاقوں میں کوئی مسائل ہیں تو علاقہ مکین رجوع کریں انھوں نے کہاکہ واٹر سپلائی کا میگا پراجیکٹ صادق آباد کے عوام کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کاشاندار تحفہ ہے جسے انھوں نے ایم این اے سردار ارشد خان لغاری کی درخواست پر منظور کیا تھا انھوں نے کہاکہ انشا ء اللہ 2017میں صادق آباد کے عوام کیلئے واٹرسپلائی کے اس صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل ہوجائے گا جس سے صادق آباد کے عوام کا پینے کے صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کا درینہ مطالبہ پورا ہوجائے گا اس موقع پر سردار اظہر خان لغاری نے لوگوں سے انکے علاقوں کے مسائل بھی سنے اور ان پر احکامات بھی جاری کیئے

Facebook Comments