گٹر لائن کا پانی احمدپورلمہ کے واٹر سپلائی پانی کیساتھ مکس ہو کر گھروں میں آنے لگا

صادق آباد( رحیم یار خان نیوز ٹیم)گٹر لائن کا پانی احمدپورلمہ کے واٹر سپلائی پانی کیساتھ مکس ہو کر گھروں میں آنے لگا ، ایک سال گزرنے کے باوجود ٹی ایم اے حکام نے درست کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے شہرکی لاکھوں آبادیاں سیوریج ملا بد بو دار پانی پینے پر مجبور ‘ مہلک امراض جنم لینے کا خدشہ ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،ٹی ایم اے حکام بھی لمبی تان کر سو گئے ۔ تفصیل کے مطابق صادق آباد کے شہریوں محمد عباس‘ فیضان علی‘ محمدوقاص‘ ظفر اقبال‘شاہد محمود‘ تنویر احمد‘ محمد عاصم‘ صفدر حسین ودیگر نے بتایا کہ زور کوٹ روڈ اور چونگی نمبر دس کے قریب سیوریج کے گڑھے کھو دے گئے ہیں جہاں سے واٹر سپلائی کی پائپ لائن جوکہ احمد پورلمہ سے آرہی ہے اسی گڑھے سے گزرتی ہے جہاں پر گٹروں کا پانی واٹر سپلائی کے پانی کیساتھ مکس ہو کر گھروں میں جارہا ہے اس طرح گھروں میں آنیوالے پانی سے بد بو آتی ہے اس اہم مسئلہ بارے ٹی ایم اے حکام کو متعدد بار آگاہ کیا گیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے انھوں نے ڈی سی اورحیم یارخان سے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

Facebook Comments