فیض کالونی کی متعدد گلیاں سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب گئیں‘ پانی مسلسل کھڑا رہنے سے جوہڑوں کی شکل اختیار کر گیا

صادق آباد( رحیم یار خان نیوز ٹیم)فیض کالونی کی متعدد گلیاں سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب گئیں‘ پانی مسلسل کھڑا رہنے سے جوہڑوں کی شکل اختیار کر گیا‘ متعدد کھلے مین ہولوں کے باعث آئے روز حادثات معمول بن گئے راہگیروں اور نمازیوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا ‘ٹی ایم اے حکام عوام کے بنیادی مسائل حل کروانے میں ناکام ۔ تفصیل کے مطابق فیض کالونی کی متعدد گلیوں میں عرصہ دراز سے گٹروں کا پانی سٹرکوں پر جمع ہے جبکہ پانی مسلسل کھڑا رہنے سے جوہڑوں کی شکل اختیار کر چکا ہے جس سے علاقہ میں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے جبکہ دوسری جانب متعدد کھلے مین ہول آئے روز حادثات کا سبب بن رہے ہیں بچے ، بوڑھے، جوان ، خواتین ان کھلے مین ہولوں میں گر کر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ٹی ایم اے حکام نے عوام کی طرف سے دی گئی درخواستیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دی ہیں مکینوں محمد جمال‘ حبیب احمد‘ مشاق احمد‘ عبدالرزاق‘ محمد اسلام‘ تنویر احمد‘ گل آرزو‘ شوکت علی ‘ محمد شبیر ودیگر نے ڈی سی اورحیم یارخان سے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں صحت و صفائی کا انتظام کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

Facebook Comments