ریسکیو 1122 تحصیل صادق آباد کی طرف سے ون ویلنگ کے خلاف آگہی واک وکیمپ کا انعقاد۔

صادق آباد (رحیم یار خان نیوز)ریسکیو 1122 تحصیل صادق آباد کی طرف سے ون ویلنگ کے خلاف آگہی واک وکیمپ کا انعقاد۔
والدین اس خطرناک فن سے اپنے بچوں کو دور رکھیں عاشق محمود
ریسکیو ترجمان راشد مشتاق۔ 14 اگست کی آمد سے ون ویلنگ کے خطرناک فن میں اضافے کے پیشن نظر ریسکیو1122 صادق آباد طرف شہر بھر میں پینر آویزاں کردیے گئے ہیں علاوہ ازیں آگہی واک وکیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو سیفٹی آفیسر عاشق محمود اسٹیشن کوآرڈینٹر محمد شفیق عطاری ریسکیو اسٹاف اور سکول کے بچوں نے آگہی واک میں شرکت کی ۔بچوں نے بینر اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔ریسکیو اسٹاف نے شہریوں کو ویلنگ کے خطرات سے آگا ہ کیا اور بتایا کہ اس اذیت ناک موت سے بچا جائے ۔ریسکیو1122 کی طرف سے خصوصی طور پر صادق آبادکی سیاسی وسماجی شخصیت حاجی خادم حسین کا ون ویلنگ مہم میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کی حاجی خادم حسین نے کہا کہ والدین اپنے بچوں سے محبت ضرور کریں لیکن ایسی محبت نہ کریں جس میں پچھتاوئے کے سوائے کچھ حاصل نہ ہو زندگی اللہ تعالیٰ کی طرف سے قیمتی تحفہ ہے اسکی قدر کریں۔

Facebook Comments